Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإسراء ⁦۱۷:۶۲⁩

آیات

  1. قَالَ أَرَءَيۡتَكَ هَٰذَا ٱلَّذِي كَرَّمۡتَ عَلَيَّ لَئِنۡ أَخَّرۡتَنِ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ لَأَحۡتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُۥٓ إِلَّا قَلِيلٗا

    آیت ⁦۱۷:۶۲⁩ کھولیں

    اچھا دیکھ لے اسے تو نے مجھ پر بزرگی تو دی ہے، لیکن اگر مجھے بھی قیامت تک تو نے ڈھیل دی تو میں اس کی اوﻻد کو بجز بہت تھوڑے لوگوں کے، اپنے بس[1] میں کرلوں گا.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پھر وہ بولا”دیکھ تو سہی، کیا یہ اس قابل تھا کہ تُو نے اِسے مجھ پر فضیلت دی؟ اگر تُو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں اس کی پُوری نسل کی بیخ کَنی کر ڈالوں[75]، بس تھوڑے ہی لوگ مجھ سے بچ سکیں گے۔“

سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :75

” بیخ کنی کر ڈالوں “ ، یعنی ان کے قدم سلامتی کی راہ سے اکھاڑ پھینکوں۔” احتناک “ کے اصل معنی کسی چیز کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے ہیں۔ چونکہ انسان کا اصل مقام خلافت الہی ہے جس کا تقاضا اطاعت میں ثابت قدم رہنا ہے، اس لیے اس مقام سے اس کا ہٹ جانا بالکل ایسا ہے جیسے کسی درخت کا بیخ و بن سے اکھاڑ پھینکا جانا۔