Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإسراء ۱۷:۶۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلَٰٓئِكَةِ ٱسۡجُدُواْ لِأٓدَمَ فَسَجَدُوٓاْ إِلَّآ إِبۡلِيسَ قَالَ ءَأَسۡجُدُ لِمَنۡ خَلَقۡتَ طِينٗا
آیت ۱۷:۶۱ کھولیںجب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجده کرو تو ابلیس کے سوا سب نے کیا، اس نے کہا کہ کیا میں اسے سجده کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور یاد کرو جبکہ ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو، تو سب نے سجدہ کیا، مگر ابلیس نے نہ کیا۔ [74]اس نے کہا” کیا میں اُس کو سجدہ کروں جسے تُو نے مٹی سے بنایا ہے؟“
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :74
تقابل کے لیے ملاحظہ ہو البقرہ آیات ٣٠ تا ٣٩، النساء آیات ١١٧۔ ١٢١، الاعراف آیات ١١۔ ٢٥، الحجر آیات ٢٦۔ ٤٢، اور ابراہیم آیت ٢٢۔
اس سلسلہ کلام میں یہ قصہ دراصل یہ بات ذہن نشین کرنے کے لیے بیان کیا جا رہا ہے کہ اللہ کے مقابلے میں ان کافروں کا یہ تمرد، اور تنبیہات سے ان کی یہ بےاعتنائی، اور کجروی پر ان کا یہ اصرار ٹھیک ٹھیک اس شیطان کی پیروی ہے جو ازل سے انسان کا دشمن ہے، اور اس روش کو اختیار کر کے درحقیقت یہ لوگ اس جال میں پھنس رہے ہیں جس میں اولاد آدم کو پھانس کر تباہ کردینے کے لیے شیطان نے آغاز تاریخ انسانی میں چلینج کیا تھا۔