Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإسراء ⁦۱۷:۵۸⁩

آیات

  1. وَإِن مِّن قَرۡيَةٍ إِلَّا نَحۡنُ مُهۡلِكُوهَا قَبۡلَ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ أَوۡ مُعَذِّبُوهَا عَذَابٗا شَدِيدٗاۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي ٱلۡكِتَٰبِ مَسۡطُورٗا

    آیت ⁦۱۷:۵۸⁩ کھولیں

    جتنی بھی بستیاں ہیں ہم قیامت کے دن سے پہلے پہلے یا تو انہیں ہلاک کردینے والے ہیں یا سخت تر سزا دینے والے ہیں۔ یہ تو کتاب میں لکھا جاچکا ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور کوئی بستی ایسی نہیں ہے جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں یا سخت عذاب نہ دیں۔[66] یہ نوشتہء الٰہی میں لکھا ہوا ہے

سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :66

یعنی بقائے دوام کسی کو بھی حاصل نہیں ہے۔ ہر بستی کو یا تو طبعی موت مرنا ہے، یا خدا کے عذاب سے ہلاک ہونا ہے۔ تم کہاں اس غلط فہمی میں پڑگئے کہ ہماری یہ بستیاں ہمیشہ کھڑی رہیں گی ؟