Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإسراء ۱۷:۱۰۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قُل لَّوۡ أَنتُمۡ تَمۡلِكُونَ خَزَآئِنَ رَحۡمَةِ رَبِّيٓ إِذٗا لَّأَمۡسَكۡتُمۡ خَشۡيَةَ ٱلۡإِنفَاقِۚ وَكَانَ ٱلۡإِنسَٰنُ قَتُورٗا
آیت ۱۷:۱۰۰ کھولیںکہہ دیجیئے کہ اگر بالفرض تم میرے رب کی رحمتوں کے خزانوں کے مالک بن جاتے تو تم اس وقت بھی اس کے خرچ ہوجانے[1] کے خوف سے اس کو روکے رکھتے اور انسان ہے ہی تنگ دل.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اے محمد ؐ ، اِن سے کہو، اگر کہیں میرے ربّ کی رحمت کے خزانے تمہارے قبضے میں ہوتے تو تم خرچ ہو جانے کے اندیشے سے ضرور ان کو روک رکھتے۔ واقعی انسان بڑا تنگ دل واقع ہوا ہے۔[112]
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :112
یہ اشارہ اسی مضمون کی طرف ہے جو اس سے پہلے آیت ٥٥ |" وَ رَبُّکَ اَعْلَمُ بِمَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالاَرْضِ |" میں گزر چکا ہے۔ مشرکین مکہ جن نفسیاتی وجوہ سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا انکار کرتے تھے ان میں سے ایک اہم وجہ یہ تھی کہ اس طرح انہیں آپ کا فضل وشرف ماننا پڑتا تھا، اور اپنے کسی معاصر اور ہم چشم کا فضل ماننے کے لیے انسان مشکل ہی سے آمادہ ہوا کرتا ہے۔ اسی پر فرمایا جا رہا ہے کہ جن لوگوں کی بخیلی کا حال یہ ہے کہ کسی کے واقعی مرتبے کا اقرار و اعتراف کرتے ہوئے بھی ان کا دل دکھتا ہے، انہیں اگر کہیں خدا نے اپنے خزانہائے رحمت کی کنجیاں حوالے کردی ہوتیں تو وہ کسی کو پھوٹی کوڑی بھی نہ دیتے۔