النحل ⁦۱۶:۶۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۷۳ · پارہ ۱۴

وَمَآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَٰبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ ٱلَّذِي ٱخۡتَلَفُواْ فِيهِ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٗ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ

Wama anzalna AAalayka alkitabailla litubayyina lahumu allathee ikhtalafoo feehiwahudan warahmatan liqawmin yu/minoon

تراجم

اس کتاب کو ہم نے آپ پر اس لیے اتارا ہے کہ آپ ان کے لیے ہر اس چیز کو واضح کر دیں جس میں وه اختلاف کر رہے ہیں[1] اور یہ ایمان والوں کے لیے رہنمائی اور رحمت ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کا یہ منصب بیان کیا گیا کہ عقائد و احکام شرعیہ کے سلسلے میں یہود و انصاری کے درمیان اور اسی طرح مجوسیوں اور مشرکین کے درمیان اور دیگر اہل مذاہب کے درمیان جو باہم اختلاف ہے، اس کی اس طرح تفصیل بیان فرمائیں کہ حق اور باطل واضح ہو جائے تاکہ لوگ حق کو اختیار اور باطل سے پرہیز کریں۔

اور ہم نے تم پر یہ کتاب اسی لیے اتاری ہے تاکہ تم ان کے سامنے وہ باتیں کھول کھول کر بیان کردو جن میں انہوں نے مختلف راستے اپنائے ہوئے ہیں، اور تاکہ یہ ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت کا سامان ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَآwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. أَنزَلْنَاanzalnāاتارا ہم نے
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    أَنزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. عَلَيْكَʿalaykaآپ پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. ٱلْكِتَٰبَl-kitābaکتاب کو
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  6. لِتُبَيِّنَlitubayyinaتاکہ آپ بیان کریں
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيَّنُ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  7. لَهُمُlahumuان کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. ٱلَّذِىalladhīوہ چیز
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  9. ٱخْتَلَفُوا۟ikh'talafūانہوں نے اختلاف کیا
    مادہ
    خلف
    اصل لفظ
    اخْتَلَفَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. فِيهِfīhiجس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. وَهُدًىwahudanاور ہدایت
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هُدًى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  12. وَرَحْمَةًwaraḥmatanاور رحمت
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  13. لِّقَوْمٍliqawminاس قوم کے لیے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  14. يُؤْمِنُونَyu'minūnaجو ایمان رکھتی ہو
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اس کتاب کو ہم نے آپ پر اس لئے اتارا ہے کہ آپ ان کے لئے ہر اس چیز کو واضح کر دیں جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں (١) اور یہ ایمان داروں کے لئے راہنمائی اور رحمت ہے۔ ٦٤۔١ اس میں نبی کا یہ منصب بیان کیا گیا کہ عقائد و احکام شرعیہ کے سلسلے میں یہود و انصاری کے درمیان اور اسی طرح مجوسیوں اور مشرکین کے درمیان اور دیگر اہل مذاہب کے درمیان جو باہم اختلاف ہے، اس کی اس طرح تفصیل بیان فرمائیں کہ حق اور باطل واضح ہو جائے تاکہ لوگ حق کو اختیار اور باطل سے پرہیز کریں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan