Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النحل ⁦۱۶:۵۳⁩

آیات

  1. وَمَا بِكُم مِّن نِّعۡمَةٖ فَمِنَ ٱللَّهِۖ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ ٱلضُّرُّ فَإِلَيۡهِ تَجۡـَٔرُونَ

    آیت ⁦۱۶:۵۳⁩ کھولیں

    تمہارے پاس جتنی بھی نعمتیں ہیں سب اسی کی دی ہوئی ہیں[1] ، اب بھی جب تمہیں کوئی مصیبت پیش آجائے تو اسی کی طرف نالہ وفریاد کرتے ہو.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

تم کو جو نعمت بھی حاصل ہے اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ پھر جب کوئی سخت وقت تم پر آتا ہے تو تم لوگ خود اپنی فریادیں لے کر اُسی کی طرف دوڑتے ہو۔[46]

سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :46

یعنی یہ توحید کی ایک صریح شہادت تمہارے اپنے نفس میں موجود ہے۔ سخت مصیبت کے وقت جب تمام من گھڑت تصورات کا زنگ ہٹ جاتا ہے تو تھوڑی دیر کے لیے تمہاری اصل فطرت ابھر آتی ہے جو اللہ کے سوا کسی الٰہ، کسی رب، اور کسی مالک ذی اختیار کو نہیں جانتی۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورة انعام حواشی نمبر ٢٩ و نمبر ٤١۔ یونس، حاشیہ نمبر ٣١) ۔