Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النحل ۱۶:۱۱۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَكُلُواْ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّهُ حَلَٰلٗا طَيِّبٗا وَٱشۡكُرُواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ إِن كُنتُمۡ إِيَّاهُ تَعۡبُدُونَ
آیت ۱۶:۱۱۴ کھولیںجو کچھ حلال اور پاکیزه روزی اللہ نے تمہیں دے رکھی ہے اسے کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پس اے لوگو، اللہ نے جو کچھ حلال اور پاک رزق تم کو بخشا ہے اُسے کھاوٴ اور اللہ کے احسان کا شکر ادا کرو[113] اگر تم واقعی اُسی کی بندگی کرنے والے ہو۔[114]
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :113
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سورة کے نزول کے وقت وہ قحط ختم ہوچکا تھا جس کی طرف اوپر اشارہ گزر چکا ہے۔
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :114
یعنی اگر واقعی تم اللہ کی بندگی کے قائل ہو، جیسا کہ تمہارا دعوی ہے، تو حرام و حلال کے خود مختار نہ بنو۔ جس رزق کو اللہ نے حلال و طیب قرار دیا ہے اسے کھاؤ اور شکر کرو۔ اور جو کچھ اللہ کے قانون میں حرام و خبیث ہے اس سے پرہیز کرو۔