Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النحل ⁦۱۶:۱۱۳⁩

آیات

  1. وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُولٞ مِّنۡهُمۡ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ ٱلۡعَذَابُ وَهُمۡ ظَٰلِمُونَ

    آیت ⁦۱۶:۱۱۳⁩ کھولیں

    ان کے پاس انہی میں سے رسول پہنچا پھر بھی انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آدبوچا[1] اور وه تھے ہی ﻇالم.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اُن کے پاس اُن کی اپنی قوم میں سے ایک رسُول آیا ۔ مگر اُنہوں نے اس کو جھُٹلادیا۔ آخرِ کار عذاب نے اُن کو آلیا جبکہ وہ ظالم ہو چکے تھے۔[112]

سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :112

یہاں جس بستی کی مثال پیش کی گئی ہے اس کی کوئی نشان دہی نہیں کی گئی۔ نہ مفسرین یہ تعین کرسکے ہیں کہ یہ کونسی بستی ہے۔ بظاہر ابن عباس (رض) ہی کا یہ قول صحیح معلوم ہوتا ہے کہ یہاں خود مکہ کا نام لیے بغیر مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس صورت میں خوف اور بھوک کی جس مصیبت کے چھا جانے کا یہاں ذکر کیا گیا ہے، اس سے مراد وہ قحط ہوگا جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت کے بعد ایک مدت تک اہل مکہ پر مسلط رہا۔