Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحجر ⁦۱۵:۲۷⁩

آیات

  1. وَٱلۡجَآنَّ خَلَقۡنَٰهُ مِن قَبۡلُ مِن نَّارِ ٱلسَّمُومِ

    آیت ⁦۱۵:۲۷⁩ کھولیں

    اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ[1] سے پیدا کیا.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور اس سے پہلے ہم جنّوں کو ہم آگ کی لِپٹ سے پیدا کر چکے تھے۔[18]

سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :18

سموم گرم ہوا کو کہتے ہیں، اور نار کو سموم کی طرف نسبت دینے کی صورت میں اس کے معنی آگ کے بجائے تیز حرارت کے ہوجاتے ہیں۔ اس سے ان مقامات کی تشریح ہوجاتی ہے جہاں قرآن مجید میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جن آگ سے پیدا کیے گئے ہیں۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو، الرحمٰن، حواشی ١٤ تا ١٦) ۔