Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحجر ۱۵:۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
الٓرۚ تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ وَقُرۡءَانٖ مُّبِينٖ
آیت ۱۵:۱ کھولیںالرٰ، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ا۔ل۔ر، یہ آیات ہیں کتابِ الہٰی اور قرآن ِ مبین کی۔[1]
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :1
یہ اس سورة کی مختصر تعارفی تمہید ہے جس کے بعد فورا ہی اصل موضوع پر خطبہ شروع ہوجاتا ہے۔
قرآن کے لیے ” مبین “ کا لفظ صفت کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آیات اس قرآن کی ہیں جو اپنا مُدّعا صاف صاف ظاہر کرتا ہے۔