Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ابراهيم ۱۴:۴۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
رَبَّنَا ٱغۡفِرۡ لِي وَلِوَٰلِدَيَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ يَوۡمَ يَقُومُ ٱلۡحِسَابُ
آیت ۱۴:۴۱ کھولیںاے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش[1] اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پروردگار ، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اُس دن معاف کر دیجیو جب کہ حساب قائم ہوگا۔“ [53]
سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :53
حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اس دعائے مغفرت میں اپنے باپ کو اس وعدے کی بنا پر شریک کرلیا تھا جو انہوں نے وطن سے نکلتے وقت کیا تھا کہ سَاَسْتَغْفِرُ لَکَ رَبِّیْ ، (مریم۔ آیت ٤٧) ۔ مگر بعد میں جب انہیں احساس ہوا کہ وہ تو اللہ کا دشمن تھا تو انہوں نے اس سے صاف تبری فرما دی۔ (التوبہ۔ آیت ١١٤) ۔