Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يوسف ۱۲:۵۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَأَجۡرُ ٱلۡأٓخِرَةِ خَيۡرٞ لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَكَانُواْ يَتَّقُونَ
آیت ۱۲:۵۷ کھولیںیقیناً ایمان داروں اور پرہیز گاروں کا اخروی اجر بہت ہی بہتر ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور آخرت کا اجر اُن لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے جو ایمان لائے اور خدا ترسی کے ساتھ کام کرتے رہے۔[49]
سورة یُوْسُف حاشیہ نمبر :49
یعنی اب ساری سرزمین مصر اس کی تھی۔ اس کی ہر جگہ کو وہ اپنی جگہ کہہ سکتا تھا۔ وہاں کوئی گوشہ بھی ایسا نہ رہا تھا جو اس سے روکا جاسکتا ہو۔ یہ گویا اس کامل تسلط اور ہمہ گیر اقتدار کا بیان ہے جو حضرت یوسف (علیہ السلام) کو اس ملک پر حاصل تھا۔ قدیم مفسرین بھی اس آیت کی یہی تفسیر کرتے ہیں۔ چناچہ ابن زید کے حوالہ سے علامہ ابن جریر طبری نے اپنی تفسیر میں اس کے معنی یہ بیان کیے ہیں کہ ” ہم نے یوسف (علیہ السلام) کو ان سب چیزوں کا مالک بنادیا جو مصر میں تھیں، دنیا کے اس حصے میں وہ جہاں جو کچھ چاہتا کرسکتا تھا، وہ سرزمین اس کے حوالہ کردی گئی تھی، حتی کہ اگر وہ چاہتا کہ فرعون کو اپنا زیر دست کرلے اور خود اس سے بالا تر ہوجائے تو یہ بھی کرسکتا تھا “۔ دوسرا قول علامہ موصوف نے مجاہد کا نقل کیا ہے جو مشہور ائمہ تفسیر میں سے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ بادشاہ مصر نے یوسف (علیہ السلام) کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا تھا۔