Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يوسف ۱۲:۱۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَرۡسِلۡهُ مَعَنَا غَدٗا يَرۡتَعۡ وَيَلۡعَبۡ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَٰفِظُونَ
آیت ۱۲:۱۲ کھولیںکل آپ اسے ضرور ہمارے ساتھ بھیج دیجئے کہ خوب کھائے پئے اور کھیلے[1] ، اس کی حفاﻇت کے ہم ذمہ دار ہیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کل اسے ہمارے ساتھ بھیج دیجیے، کچھ چَر چُگ لے گااور کھیل کُود سے بھی دِل بہلائے گا۔ ہم اس کی حفاظت کو موجود ہیں۔“[11]
سورة یُوْسُف حاشیہ نمبر :11
یہ بیان بھی بائیبل اور تلمود کے بیان سے مختلف ہے۔ ان کی روایت یہ ہے کہ برادران یوسف (علیہ السلام) اپنے مویشی چرانے کے لیے سکّم کی طرف گئے ہوئے تھے اور ان کے پیچھے خود حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے ان کی تلاش میں حضرت یوسف (علیہ السلام) کو بھیجا تھا۔ مگر یہ بات بعید از قیاس ہے کہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے یوسف (علیہ السلام) کے ساتھ ان کے حسد کا حال جاننے کے باوجود انہیں آپ اپنے ہاتھوں موت کے منہ میں بھیجا ہو۔ اس لیے قرآن کا بیان ہی زیادہ مناسب حال معلوم ہوتا ہے۔