Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) هود ۱۱:۶۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَلَمَّا جَآءَ أَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا صَٰلِحٗا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُۥ بِرَحۡمَةٖ مِّنَّا وَمِنۡ خِزۡيِ يَوۡمِئِذٍۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلۡقَوِيُّ ٱلۡعَزِيزُ
آیت ۱۱:۶۶ کھولیںپھر جب ہمارا فرمان آپہنچا[1] ، ہم نے صالح کو اور ان پر ایمان ﻻنے والوں کو اپنی رحمت سے اس سے بھی بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے بھی۔ یقیناً تیرا رب نہایت توانا اور غالب ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
آخرِ کار جب ہمارے فیصلے کا وقت آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالح ؑ کو اور اُن لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے بچا لیا اور اُس دن کی رُسوائی سے ان کو محفوظ رکھا[74]۔ بے شک تیرا ربّ ہی دراصل طاقتور اور بالا دست ہے
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :74
جزیرہ نمائے سینا میں جو روایات مشہور ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جب ثمود پر عذاب آیا تو حضرت صالح (علیہ السلام) ہجرت کر کے وہاں سے چلے گئے تھے۔ چناچہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) والے پہاڑ کے قریب ہی ایک پہاڑی کا نام نبی صالح ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہی جگہ آنجناب کی جائے قیام تھی۔