Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) هود ۱۱:۵۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمۡ هُودٗاۚ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۖ إِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا مُفۡتَرُونَ
آیت ۱۱:۵۰ کھولیںاور قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو ہم[1] نے بھیجا، اس نے کہا میری قوم والو! اللہ ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تم تو صرف بہتان باندھ رہے ہو۔[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور عاد کی طرف ہم نے ان کےبھائی ہُودؑ کو بھیجا۔[54] اُس نے کہا” اے برادرانِ قوم، اللہ کی بندگی کرو ، تمہارا کوئی خدا اُس کے سوا نہیں ہے۔ تم نے محض جھُوٹ گھڑ رکھے ہیں۔[55]
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :54
سورة اعراف رکوع ٥ کے حواشی پیش نظر رہیں۔
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :55
یعنی وہ تمام دوسرے معبود جن کی تم بندگی و پرستش کر رہے ہو حقیقت میں کسی قسم کی بھی خدائی صفات اور طاقتیں نہیں رکھتے۔ بندگی و پرستش کا کوئی استحقاق ان کو حاصل نہیں ہے۔ تم نے خواہ مخواہ ان کو معبود بنا رکھا ہے اور بلاوجہ ان سے حاجت روائی کی آس لگائے بیٹھے ہو۔