Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) هود ۱۱:۱۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱلَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَيَبۡغُونَهَا عِوَجٗا وَهُم بِٱلۡأٓخِرَةِ هُمۡ كَٰفِرُونَ
آیت ۱۱:۱۹ کھولیںجو اللہ کی راه سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کر لیتے ہیں[1] ۔ یہی آخرت کے منکر ہیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُن ظالموں پر[22] جو خُدا کے راستے سے لوگوں کو روکتے ہیں، اُس کے راستے کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں[23] اور آخرت کا انکار کرتے ہیں ۔۔۔۔[24]
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :22
یہ جملہ معترضہ ہے کہ جن ظالموں پر وہاں خدا کی لعنت کا اعلان ہوگا وہ وہی لوگ ہوں گے جو آج دنیا میں یہ حرکات کر رہے ہیں۔
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :23
یعنی وہ اس سیدھی راہ کو جو ان کے سامنے پیش کی جا رہی ہے پسند نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ یہ راہ کچھ ان کی خواہشات نفس اور ان کے جاہلانہ تعصبات اور ان کے اوہام و تخیلات کے مطابق ٹیڑھی ہوجائے تو وہ اسے قبول کریں۔