Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يونس ۱۰:۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
الٓرۚ تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡحَكِيمِ
آیت ۱۰:۱ کھولیںالرٰ۔ یہ پرحکمت کتاب کی آیتیں ہیں۔[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ا ل ر، یہ اُس کتاب کی آیات ہیں جو حکمت و دانش سے لبریز ہے۔[1]
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :1
اس تمہیدی فقرے میں ایک لطیف تنبیہ مضمر ہے، نادان لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ پیغمبر قرآن کے نام سے جو کلام ان کو سنا رہا ہے وہ محض زبان کی جادوگری ہے، شاعرانہ پرواز تخیل ہے اور کچھ کاہنوں کی طرح عالم بالا کی گفتگو ہے۔ اس پر انہیں متنبہ کیا جا رہا ہے کہ جو کچھ تم گمان کر رہے ہو یہ وہ چیز نہیں ہے۔ یہ تو کتاب حکیم کی آیات ہیں۔ ان کی طرف توجہ نہ کرو گے تو حکمت سے محروم ہوجاؤ گے۔