Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التوبة ⁦۹:۹⁩

آیات

  1. ٱشۡتَرَوۡاْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ ثَمَنٗا قَلِيلٗا فَصَدُّواْ عَن سَبِيلِهِۦٓۚ إِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

    آیت ⁦۹:۹⁩ کھولیں

    انہوں نے اللہ کی آیتوں کو بہت کم قیمت پر بیچ دیا اور اس کی راه سے روکا۔ بہت برا ہے جو یہ کر رہے ہیں۔

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

انہوں نے اللہ کی آیات کے بدلے تھوڑی سی قیمت قبول کر لی [12] پھر اللہ کے راستے میں سدِّ راہ بن کر کھڑے ہوگئے،[13] بہت بُرے کرتُوت تھے جو یہ لوگ کرتے رہے

سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :12

یعنی ایک طرف اللہ کی آیات ان کو بھلائی اور راستی اور قانون حق کی پابندی کا بلاوا دے رہی ہے دوسری طرف دنیوی زندگی کے وہ چند روزہ فائدے تھے جو خواہش نفس کی بےلگام پیروی سے حاصل ہوتے تھے ان لوگوں نے ان دونوں چیزوں کا موازنہ کیا اور پھر پہلی کو چھوڑ کر دوسری چیز کو اپنے لئے چن لیا۔

سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :13

یعنی ان ظالموں نے اتنے ہی پر اکتفا نہ کیا کہ ہدایت کے بجائے گمراہی کو خود اپنے لیے پسند کرلیا بلکہ اس سے آگے بڑھ کر انہوں نے کوشش یہ کی کہ دعوت حق کا کام کسی طرح چلنے نہ پائے، خیر وہ صلاح کی اس پکار کو کوئی سننے نہ پائے، بلکہ وہ منہ ہی بند کردیے جائیں جن سے یہ پکار بلند ہوتی ہے۔ جس صالح نظام زندگی کو اللہ تعالیٰ زمین میں قائم کرنا چاہتا تھا اس کے قیام کو روکنے میں انہوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا اور ان لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا جو اس نظام کو حق پا کر اس کے متبع بنے تھے۔