Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التوبة ۹:۶۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَئِن سَأَلۡتَهُمۡ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلۡعَبُۚ قُلۡ أَبِٱللَّهِ وَءَايَٰتِهِۦ وَرَسُولِهِۦ كُنتُمۡ تَسۡتَهۡزِءُونَ
آیت ۹:۶۵ کھولیںاگر آپ ان سے پوچھیں تو صاف کہہ دیں گے کہ ہم تو یونہی آپس میں ہنس بول رہے تھے۔ کہہ دیجئے کہ اللہ، اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لئے ره گئے ہیں؟[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اگر ان سے پوچھو کہ تم کیا باتیں کر رہے تھے ، تو جھٹ کہہ دیں گے کہ ہم تو ہنسی مذاق اور دل لگی کر رہے تھے۔[73] ان سے کہو” کیا تمہاری ہنسی دل لگی اللہ اور اُس کی آیات اور اس کے رسول ہی کے ساتھ تھی؟
سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :73
غزوہ تبوک کے زمانہ میں منافقین اکثر اپنی مجلسوں میں بیٹھ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کا مذاق اڑاتے تھے اور اپنی تضحیک سے ان لوگوں کی ہمتیں پست کرنے کی کوشش کرتے تھے جنہیں وہ نیک تینی کے ساتھ آمادہ جہاد پاتے۔ چناچہ روایات میں ان لوگوں کے بہت سے اقوال منقول ہوئے ہیں۔ مثلا ایک محفل میں چند منافق بیٹھے گپ لڑا رہے تھے۔ ایک نے کہا ” اجی کیا رومیوں کو بھی تم نے کچھ عربوں کیطرح سمجھ رکھا ہے ؟ کل دیکھ لینا کہہ سب سورما جو لڑنے تشریف لائے ہیں رسیوں میں بندھے ہوئے ہوں گے۔ “ دوسرا بولا ” مزا ہو جو اوپر سے سو سو کوڑے بھی لگانے کا حکم ہوجائے ؟ “ ایک اور منافق نے حضور کو جنگ کی سرگرم تیاریاں کرتے دیکھ کر اپنے یار دوستوں سے کہا ” آپ کو دیکھیے، آپ روم و شام کے قلعے فتح کرنے چلے ہیں “۔