Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التوبة ⁦۹:۴۳⁩

آیات

  1. عَفَا ٱللَّهُ عَنكَ لِمَ أَذِنتَ لَهُمۡ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُواْ وَتَعۡلَمَ ٱلۡكَٰذِبِينَ

    آیت ⁦۹:۴۳⁩ کھولیں

    اللہ تجھے معاف فرما دے، تو نے انہیں کیوں اجازت دے دی؟ بغیر اس کے کہ تیرے سامنے سچے لوگ کھل جائیں اور تو جھوٹے لوگوں کو بھی جان لے۔[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اے نبی ؐ ، اللہ تمہیں معاف کرے، تم نے کیوں انہیں رخصت دے دی؟ ﴿تمہیں چاہیے تھا کہ خود رخصت نہ دیتے﴾ تاکہ تم پر کھُل جاتا کہ کو ن لوگ سچے ہیں اورجھوٹوں کو بھی تم جان لیتے۔ [45]

سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :45

بعض منافقین نے بناوٹی عذرات پیش کر کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رخصت مانگی تھی، اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اپنے طبعی حلم کی بنا پر یہ جاننے کے باوجود کہ وہ محض بہانے کر رہے ہیں ان کو رخصت عطا فرمادی تھی۔ اس کو اللہ تعالیٰ نے پسند نہیں فرمایا اور آپ کو تنبیہ کی کہ ایسی نرمی مناسب نہیں ہے۔ رخصت دے دینے کی وجہ سے ان منافقوں کو اپنے نفاق پر پردہ ڈالنے کا موقع مل گیا۔ اگر انہیں رخصت نہ دی جاتی اور پھر یہ گھر بیٹھے رہتے تو ان کا جھوٹا دعوٰئے ایمان بےنقاب ہوجاتا۔