Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التوبة ۹:۲۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ثُمَّ يَتُوبُ ٱللَّهُ مِنۢ بَعۡدِ ذَٰلِكَ عَلَىٰ مَن يَشَآءُۗ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
آیت ۹:۲۷ کھولیںپھر اس کے بعد بھی جس پر چاہے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی توجہ فرمائے گا[1] اللہ ہی بخشش ومہربانی کرنے واﻻ ہے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
﴿تم یہ بھی دیکھ چُکے ہو کہ﴾ اس طرح سزا دینے کے بعد اللہ جس کو چاہتا ہے توبہ کی توفیق بھی بخش دیتا ہے،[24] اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :24
غزوہ حنین میں فتح حاصل کرنے کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شکست خوردہ دشمنوں کے ساتھ جس فیاضی و کریم النفسی کا برتاؤ کیا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں سے بیشتر آدمی مسلمان ہوگئے۔ اس مثال سے مسلمانوں کو یہ بتانا مقصود ہے کہ تم نے یہی کیوں سمجھ رکھا ہے کہ بس اب سارے مشرکین عرب تہس نہس کر ڈالے جائیں گے۔ نہیں، پہلے کے تجربات کو دیکھتے ہوئے تو تم کو یہ توقع ہونی چاہیے کہ جب نظام جاہلیت کے فروغ و بقا کی کوئی امید ان لوگوں کو باقی نہ رہے گی اور وہ سہارے ختم ہوجائیں گے جن کی وجہ سے یہ اب تک جاہلیت کو چمٹے ہوئے ہیں تو خود بخود یہ اسلام کے دامن رحمت میں پناہ لینے کے لیے آجائیں گے۔