Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التوبة ⁦۹:۲⁩

آیات

  1. فَسِيحُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ أَرۡبَعَةَ أَشۡهُرٖ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِي ٱللَّهِ وَأَنَّ ٱللَّهَ مُخۡزِي ٱلۡكَٰفِرِينَ

    آیت ⁦۹:۲⁩ کھولیں

    پس (اے مشرکو!) تم ملک میں چار مہینے تک تو چل پھر لو[1] ، جان لو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو، اور یہ (بھی یاد رہے) کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے واﻻ ہے۔[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پس تم لوگ ملک میں چار مہینے اور چل پھر لو[3] اور جان رکھو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو، اور یہ کہ اللہ منکرینِ حق کو رُسوا کرنے والا ہے

سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :3

یہ اعلان ١٠ ذی الحجہ سن ٩ ھجری کو ہوا تھا۔ اس وقت ١٠ ربیع الثانی سن ١٠ ھجری تک چار مہینہ کی مہلت ان لوگوں کو دی گئی کہ اس دوران میں اپنی پوزیشن پر اچھی طرح غور کرلیں۔ لڑنا ہو تو لڑائی کے لیے تیار ہوجائیں، ملک چھوڑنا ہو تو اپنی جائے پناہ تلاش کرلیں، اسلام قبول کرنا ہو تو سوچ سمجھ کر قبول کرلیں۔