Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المطففين ⁦۸۳:۷⁩

آیات

  1. كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٖ

    آیت ⁦۸۳:۷⁩ کھولیں

    یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہر گز نہیں، [4] یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال قیدخانے کے دفتر میں ہے۔ [5]

سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :4

یعنی ان لوگوں کا یہ گمان غلط ہے کہ دنیا میں ان جرائم کا ارتکاب کرنے کے بعد یہ یونہی چھوٹ جائیں گے اور کبھی ان کو اپنے خدا کے سامنے جواب دہی کے لیے حاضر نہ ہونا پڑے گا۔

سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :5

اصل میں لفظ سجین استعمال ہوا ہے جو سجن (جیل یا قید خانے) سے ماخوذ ہے اور آگے اس کی جو تشریح کی گئی ہے اس سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اس سے مراد رجسٹر ہے جس میں سزا کے مستحق لوگوں کے اعمال نامے درج کیے جا رہے ہیں۔