Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المطففين ۸۳:۳۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
هَلۡ ثُوِّبَ ٱلۡكُفَّارُ مَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ
آیت ۸۳:۳۶ کھولیںکہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
مِل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے۔ [15]
سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :15
اس فقرے میں ایک لطیف طنز ہے۔ چونکہ وہ کفار ثواب سمجھ کر مومنوں کو تنگ کرتے تھے، اس لیے فرمایا گیا کہ آخرت میں مومن جنت میں مزے سے بیٹھے ہوئے جہنم میں جلنے والے ان کافروں کا حال دیکھیں گے اور اپنے دلوں میں کہیں گے کہ خوب ثواب انہیں ان کے اعمال کا مل گیا۔