Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المطففين ۸۳:۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ
آیت ۸۳:۳ کھولیںاور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور جب ان کو ناپ کو یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں۔ [2]
سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :2
قرآن مجید میں جگہ جگہ ناپ تول میں کمی کرنے کی سخت مذمت اور صحیح ناپنے اور تولنے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔ سورة انعام میں فرمایا |" انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو، ہم کسی شخص کو اس کی مقدرت سے زیادہ کا مکلف نہیں ٹھیراتے |" (آیت 152) ۔ سورة بنی اسرائیل میں ارشاد ہوا |" جب ناپو تو پورا ناپو اور صحیح ترازو سے تولو |" (آیت 35) ۔ سورة رحمان میں تاکید کی گئی ہے |" تولنے میں زیادتی نہ کرو، ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ وزن کرو اور ترازو میں گھاٹا نہ دو |"۔ (آیات 8 ۔ 9) ۔ قوم شعیب پر جس جرم کی وجہ سے عذاب نازل ہوا وہ یہی تھا کہ اس کے اندر ناپ تول میں کمی کرنے کا مرض عام طور پر پھیلا ہوا تھا اور حضرت شعیب کے پے در پے نصیحتوں کے باوجود یہ قوم اس جرم سے باز نہ آتی تھی۔