Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التكوير ⁦۸۱:۱۳⁩

آیات

  1. وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۱۳⁩ کھولیں

    اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور جب جنّت قریب لے آئی جائے گی، [11]

سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :11

یعنی میدان حشر میں جب لوگوں کے مقدمات کی سماعت ہو رہی ہوگی اس وقت جہنم کی دھکتی ہوئی آگ بھی سب کو نظر آ رہی ہوگی اور جنت بھی اپنی ساری نعمتوں کے ساتھ سب کے سامنے موجود ہوگی تاکہ بد بھی جان لیں کہ وہ کس چیز سے محروم ہو کر کہاں جانے والے ہیں، اور نیک بھی جان لیں کہ وہ کس چیز سے بچ کر کن نعمتوں سے سرفراز ہونے والے ہیں۔