Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القيامة ۷۵:۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاضِرَةٌ
آیت ۷۵:۲۲ کھولیںاس روز بہت سے چہرے تروتازه اور بارونق ہوں گے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُس روز کچھ چہرے ترو تازہ ہونگے، [16]
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :16
یعنی خوشی سے دمک رہے ہونگے، کیونکہ جس آخرت پر وہ ایمان لائے تھے وہ ٹھیک ان کے یقین کے مطابق سامنے موجود ہوگی، اور جس آخرت پر ایمان لا کر انہوں نے دنیا کے ناجائز فائدے چھوڑے اور برحق نقصان برداشت کیے تھے اس کو فی الواقع اپنی آنکھوں کے سامنے برپا ہوتے دیکھ کر انہیں یہ اطمینان حاصل ہوجائے گا کہ انہوں نے اپنے رویہ زندگی کے متعلق بالکل صحیح فیصلہ کیا تھا، اب وہ وقت آ گیا ہے جب وہ اس کا بہترین انجام دیکھیں گے۔