Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المزمل ۷۳:۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱذۡكُرِ ٱسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ إِلَيۡهِ تَبۡتِيلٗا
آیت ۷۳:۸ کھولیںتو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہوجا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اپنے ربّ کے نام کا ذکر کیا کرو [9] اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو
سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :9
دن کے اوقات کی مصروفیتوں کا ذکر کرنے کے بعد یہ ارشاد ہے کہ |" اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کرو |"۔ خود بخود یہ مفہوم ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں ہر طرح کے کام کرتے ہوئے بھی اپنے رب کی یاد سے کبھی غافل نہ ہو اور کسی نہ کسی شکل میں اس کا ذکر کرتے رہو (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، الاحزاب، حاشیہ 63) ۔