Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المزمل ۷۳:۱۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ رَسُولٗا شَٰهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ رَسُولٗا
آیت ۷۳:۱۵ کھولیںبیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے واﻻ[1] رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
[15] تم لوگوں کے پاس ہم نے اُسی طرح ایک رسول تم پر گواہ بنا کر بھیجا[16] ہے جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسُول بھیجا تھا
سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :15
اب مکہ کے ان کفار کو خطاب کیا جا رہا ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھٹلا رہے تھے اور آپ کی مخالفت میں سرگرم تھے۔
سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :16
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لوگوں پر گواہ بنا کر بھیجنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ دنیا میں ان کے سامنے اپنے قول اور عمل سے حق کی شہادت دیں، اور یہ بھی آخرت میں جب اللہ تعالیٰ کی عدالت برپا ہوگی اس وقت آپ یہ گواہی دیں کہ میں نے ان لوگوں کے سامنے حق پیش کردیا تھا (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، البقرہ، حاشیہ 144 ۔ النساء، حاشیہ 64 جلد دوم، النحل، آیات 84، 89 ۔ جلد چہارم، الاحزاب، حاشیہ 82، جلد پنجم، الفتح، حاشیہ 14) ۔