Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجن ⁦۷۲:۴⁩

آیات

  1. وَأَنَّهُۥ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى ٱللَّهِ شَطَطٗا

    آیت ⁦۷۲:۴⁩ کھولیں

    اور یہ کہ ہم میں کا بیوقوف اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کہا کرتا تھا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور یہ کہ” ہمارےنادان لوگ [5] اللہ کے بارے میں بہت خلافِ حق باتیں کہتے رہے ہیں۔“

سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :5

اصل میں لفظ سفیھنا استعمال کیا گیا ہے جو ایک فرد کے لیے بھی بولا جاسکتا ہے اور ایک گروہ کے لیے بھی۔ اگر اسے ایک نادان فرد کے معنی میں لیا جائے تو مراد ابلیس ہوگا۔ اور اگر ایک گروہ کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ جنوں میں بہت سے احمق اور بےعقل لوگ ایسی باتیں کہتے تھے۔