Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجن ۷۲:۱۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيهِۚ وَمَن يُعۡرِضۡ عَن ذِكۡرِ رَبِّهِۦ يَسۡلُكۡهُ عَذَابٗا صَعَدٗا
آیت ۷۲:۱۷ کھولیںتاکہ ہم اس میں انہیں آزمالیں[1] ، اور جو شخص اپنے پروردگار کے ذکر سے منھ پھیر لے گا تو اللہ تعالیٰ اسے سخت عذاب میں مبتلا کردے گا.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں۔ [17] اور جو اپنے ربّ کے ذکر سے منہ موڑے گا [18] اس کا ربّ اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا
سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :17
یعنی یہ دیکھیں کہ وہ نعمت پا کر بھی شکر گزار رہتے ہیں یا نہیں، اور ہماری دی ہوئی نعمت کا صحیح استعمال کرتے ہیں یا غلط۔
سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :18
ذکر سے منہ موڑنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آدمی اللہ کی بھیجی ہوئی نصیحت کو قبول نہ کرے، اور یہ بھی کہ وہ اللہ کا ذکر سننا ہی گوارا نہ کرے، اور یہ بھی کہ وہ اللہ کی عبادت سے رو گردانی کرے۔