Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأعراف ⁦۷:۳۶⁩

آیات

  1. وَٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا وَٱسۡتَكۡبَرُواْ عَنۡهَآ أُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِۖ هُمۡ فِيهَا خَٰلِدُونَ

    آیت ⁦۷:۳۶⁩ کھولیں

    اور جو لوگ ہمارے ان احکام کو جھٹلائیں اور ان سے تکبر کریں وه لوگ دوزخ والے ہوں گے وه اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور جو لوگ ہماری آیات کو جھُٹلائیں گےاور ان کے مقابلہ میں سرکشی برتیں گےوہی اہلِ دوزخ ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔[28]

سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :28

یہ بات قرآن مجید میں ہر جگہ اس موقع پر ارشاد فرمائی گئی ہے جہاں آدم وحوّا (علیہما السلام) کے جنت سے اتارے جانے کا ذکر آیا ہے (ملاحظہ ہو سورة بقرہ، آیات ٣٨۔ ٣٩۔ طٰہٰ ۔ آیات ١٢٣۔ ١٢٤) لہٰذا یہاں بھی اس کو اسی موقع سے متعلق سمجھا جائے گا، یعنی نوع انسانی کی زندگی کا آغاز جب ہو رہا تھا اسی وقت یہ بات صاف طور پر سمجھا دی گئی تھی (ملاحظہ ہو سورة آل عمران، حاشیہ ٦٩)