Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأعراف ۷:۱۹۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّ وَلِـِّۧيَ ٱللَّهُ ٱلَّذِي نَزَّلَ ٱلۡكِتَٰبَۖ وَهُوَ يَتَوَلَّى ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت ۷:۱۹۶ کھولیںیقیناً میرا مددگار اللہ تعالیٰ ہے جس نے یہ کتاب نازل فرمائی اور وه نیک بندوں کی مدد کرتا ہے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
میرا حامی و ناصر وہ خدا ہے جس نے یہ کتا ب نازل کی ہے اور وہ نیک آدمیوں کی حمایت کرتا ہے،[149]
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :149
یہ جواب ہے مشرکین کی ان دھمکیوں کا جو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ اگر تم ہمارے ان معبودوں کی مخالفت کرنے سے باز نہ آئے اور ان کی طرف سے لوگوں کے عقیدے اسی طرح خراب کرتے رہے تو تم پر ان کا غضب ٹوٹ پڑے گا اور وہ تمہیں الٹ کر رکھ دیں گے۔