Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القلم ۶۸:۳۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
آیت ۶۸:۳۴ کھولیںپرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
[19] یقیناً خدا ترس لوگوں کے لیے اُن کے ربّ کے ہاں نعمت بھری جنّتیں ہیں
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :19
مکہ کے بڑے بڑے سردار مسلمانوں سے کہتے تھے کہ ہم کو یہ نعمتیں جو دنیا میں مل رہی ہیں، یہ خدا کے ہاں ہمارے مقبول ہونے کی علامت ہیں، اور تم جس بد حالی میں مبتلا ہو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ تم خدا کے مغضوب ہو۔ لہذا اگر کوئی آخرت ہوئی بھی، جیسا تم کہتے ہو، تو ہم وہاں بھی مزے کریں گے اور عذاب تم پر ہوگا نہ کہ ہم پر۔ اس کا جواب ان آیات میں دیا گیا ہے۔