Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القلم ⁦۶۸:۱⁩

آیات

  1. نٓۚ وَٱلۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُونَ

    آیت ⁦۶۸:۱⁩ کھولیں

    ن[1] ، قسم ہے قلم کی اور[2] اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.[3]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ن۔ قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں، [1]

سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :1

امام تفسیر مجاہد کہتے ہیں کہ قلم سے مراد وہ قلم ہے جس سے ذکر، یعنی قرآن لکھا جا رہا تھا۔ اس سے خود بخود یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ چیز جو لکھی جا رہی تھی اس سے مراد قرآن مجید ہے۔