Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الملك ⁦۶۷:۶⁩

آیات

  1. وَلِلَّذِينَ كَفَرُواْ بِرَبِّهِمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ

    آیت ⁦۶۷:۶⁩ کھولیں

    اور اپنے رب کے ساتھ کفر کرنے والوں کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وه کیا ہی بری جگہ ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جن لوگوں نے اپنے ربّ سے کفر کیا ہے [12] ان کے لیے جہنّم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے

سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :12

یعنی انسان ہوں، یا شیطان، جن لوگوں نے بھی اپنے رب سے کفر کیا ہے ان کا یہ انجام ہے (رب سے کفر کرنے کے مفہوم کی تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، البقرہ، حاشیہ 121، النساء، حاشیہ 178، جلد سوم، الکہف، حاشیہ 39، جلد چہارم، المومن، حاشیہ، 3 ۔