Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الملك ۶۷:۲۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِنۡ أَهۡلَكَنِيَ ٱللَّهُ وَمَن مَّعِيَ أَوۡ رَحِمَنَا فَمَن يُجِيرُ ٱلۡكَٰفِرِينَ مِنۡ عَذَابٍ أَلِيمٖ
آیت ۶۷:۲۸ کھولیںآپ کہہ دیجئے! اچھا اگر مجھے اور میرے ساتھیوں کو اللہ تعالیٰ ہلاک کردے یا ہم پر رحم کرے (بہر صورت یہ تو بتاؤ) کہ کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے، کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچا لے گا؟ [38]
سورة الْمُلْک حاشیہ نمبر :38
مکہ معظمہ میں جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت کا آغاز ہوا اور قریش کے مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسلام قبول کرنا شروع کردیا تو گھر گھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھیوں کو بد دعائیں دی جانے لگیں۔ جادو ٹونے کیے جانے لگے تاکہ آپ ہلاک ہوجائیں۔ حتی کے قتل کے منصوبے بھی سوچے جانے لگے۔ اس پر یہ فرمایا گیا کہ ان سے کہو، خواہ ہم ہلاک ہوں یا خدا کے فضل سے زندہ رہیں، اس سے تمہیں کیا حاصل ہوگا ؟ تم اپنی فکر کرو کہ خدا کے عذاب سے تم کیسے بچو گے۔