Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التغابن ۶۴:۱۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَآ أُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِ خَٰلِدِينَ فِيهَاۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ
آیت ۶۴:۱۰ کھولیںاور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی (سب) جہنمی ہیں (جو) جہنم میں ہمیشہ رہیں گے، وه بہت برا ٹھکانا ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور جن لوگوں نے کُفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جُھٹلایا ہے [22] وہ دوزخ کے باشندے ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور وہ بد ترین ٹھکانہ ہے
سورة التَّغَابُن حاشیہ نمبر :22
یہ الفاظ خود کفر کے مفہوم کو واضح کردیتے ہیں۔ کتاب اللہ کی آیات کو اللہ کی آیات نہ ماننا، اور ان حقائق کو تسلیم نہ کرنا جو ان آیات میں بیان کیے گئے ہیں، اور ان احکام کی پیروی سے انکار کردینا جو ان میں ارشاد ہوئے ہیں، یہی کفر ہے اور اس کے نتائج وہ ہیں جو آگے بیان ہو رہے ہیں۔