Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنعام ⁦۶:۲⁩

آیات

  1. هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٖ ثُمَّ قَضَىٰٓ أَجَلٗاۖ وَأَجَلٞ مُّسَمًّى عِندَهُۥۖ ثُمَّ أَنتُمۡ تَمۡتَرُونَ

    آیت ⁦۶:۲⁩ کھولیں

    وه ایسا ہے جس نے تم کو مٹی سے بنایا[1] پھر ایک وقت معین کیا[2] اور (دوسرا) معین وقت خاص اللہ ہی کے نزدیک ہے[3] پھر بھی تم شک رکھتے ہو۔[4]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا،[2] پھر تمہارے لیے زندگی کی ایک مدّت مقرر کردی، اور ایک دُوسری مدّت اور بھی جو اس کے ہاں طے شدہ ہے۔[3] مگر تم لوگ ہو کہ شک میں پڑے ہوئے ہو

سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :2

انسانی جسم کے تمام اجزاء زمین سے حاصل ہوتے ہیں، کوئی ایک ذرہ بھی اس میں غیر ارضی نہیں ہے، اس لیے فرمایا کہ تم کو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے۔

سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :3

یعنی قیامت کی گھڑی جب کہ تمام اگلے پچھلے انسان از سر نو زندہ کیے جائیں گے اور حساب دینے کے لیے اپنے رب کے سامنے حاضر ہوں گے۔