Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنعام ۶:۱۲۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَكَذَٰلِكَ نُوَلِّي بَعۡضَ ٱلظَّٰلِمِينَ بَعۡضَۢا بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
آیت ۶:۱۲۹ کھولیںاور اسی طرح ہم بعض کفار کو بعض کے قریب رکھیں گے ان کے اعمال کے سبب۔[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
دیکھو، اس طرح ہم ﴿آخرت میں﴾ ظالموں کو ایک دُوسرے کا ساتھی بنائیں گے اُس کمائی کی وجہ سے جو وہ ﴿دُنیا میں ایک دُوسرے کے ساتھ مِل کر﴾ کرتے تھے۔ [97]
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :97
یعنی جس طرح وہ دنیا میں گناہ سمیٹنے اور برائیوں کا اکتساب کرنے میں ایک دوسرے کے شریک تھے اسی طرح آخرت کی سزا پانے میں بھی وہ ایک دوسرے کے شریک حال ہوں گے۔