Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحشر ۵۹:۱۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
كَمَثَلِ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ قَرِيبٗاۖ ذَاقُواْ وَبَالَ أَمۡرِهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ
آیت ۵۹:۱۵ کھولیںان لوگوں کی طرح جو ان سے کچھ ہی پہلے گزرے ہیں جنہوں نے اپنے کام کا وبال چکھ لیا[1] اور جن کے لیے المناک عذاب (تیار) ہے.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ اُنہی لوگوں کے مانند ہیں جو اِن سے تھوڑی ہی مدّت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں [26] اور اِن کے لیے درد ناک عذاب ہے
سورة الْحَشْر حاشیہ نمبر :26
اشارہ ہے کفار قریش اور یہود بنی قینقاع کی طرف جو اپنی کثرت تعداد اور اپنے سر و سامان کے باوجود انہی کمزوریوں کے باعث مسلمانوں کی مٹھی بھر بےسرو سامان جماعت سے شکست کھاچکے تھے۔