Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المجادلة ⁦۵۸:۱۸⁩

آیات

  1. يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ ٱللَّهُ جَمِيعٗا فَيَحۡلِفُونَ لَهُۥ كَمَا يَحۡلِفُونَ لَكُمۡ وَيَحۡسَبُونَ أَنَّهُمۡ عَلَىٰ شَيۡءٍۚ أَلَآ إِنَّهُمۡ هُمُ ٱلۡكَٰذِبُونَ

    آیت ⁦۵۸:۱۸⁩ کھولیں

    جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو اٹھا کھڑا کرے گا تو یہ جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں (اللہ تعالیٰ) کے سامنے بھی قسمیں کھانے لگیں گے[1] اور سمجھیں گے کہ وه بھی کسی (دلیل) پر ہیں[2]، یقین مانو کہ بیشک وہی جھوٹے ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

سی طرح قسمیں  کھائیں  گے جس طرح تمہارے سامنے کھاتے ہیں [35] اور اپنے نزدیک یہ سمجھیں گے کہ اس سے ان کا کچھ کام بن جائے گا۔خوب جان لو، وہ پرلے درجے کے جُھوٹے ہیں

سورة الْمُجَادِلَة حاشیہ نمبر :35

یعنی یہ صرف دنیا ہی میں اور صرف انسانوں ہی کے سامنے جھوٹی قسمیں کھانے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ آخرت میں خود اللہ جل شانہ کے سامنے بھی یہ جھوٹی قسمیں کھانے سے باز نہ رہیں گے۔ جھوٹ اور فریب ان کے اندر اتنا گہرا اتر چکا ہے کہ مر کر بھی یہ ان سے نہ چھوٹے گا۔