Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحديد ۵۷:۲۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا نُوحٗا وَإِبۡرَٰهِيمَ وَجَعَلۡنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلۡكِتَٰبَۖ فَمِنۡهُم مُّهۡتَدٖۖ وَكَثِيرٞ مِّنۡهُمۡ فَٰسِقُونَ
آیت ۵۷:۲۶ کھولیںبیشک ہم نے نوح اور ابراہیم (علیہ السلام) کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ہم نے ان دونوں کی اوﻻد میں پیغمبری اور کتاب جاری رکھی تو ان میں سے کچھ تو راه یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر بہت نافرمان رہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
[48] ہم نے نوحؑ اور ابراہیمؑ کو بھیجا اور اُن دونوں کی نسل میں نبوّت اور کتاب رکھ دی۔ [49] پھر ان کی اولاد میں سے کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہوگئے۔ [50]
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :48
اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے جو رسول بینات اور کتاب اور میزان لے کر آئے تھے ان کے ماننے والوں میں کیا بگاڑ پیدا ہوا۔
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :49
یعنی جو رسول بھی اللہ کی کتاب لے کر آئے وہ حضرت نوح کی، اور ان کے بعد حضرت ابراہیم کی نسل سے تھے۔
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :50
یعنی نافرمان ہوگئے، اللہ کی اطاعت کے دائرے سے نکل گئے۔