Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحديد ۵۷:۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فِيٓ أَنفُسِكُمۡ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مِّن قَبۡلِ أَن نَّبۡرَأَهَآۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ
آیت ۵۷:۲۲ کھولیںنہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے[1] نہ (خاص) تمہاری جانوں میں[2]، مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وه ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے[3]، یہ (کام) اللہ تعالیٰ پر (بالکل) آسان ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین میں یا تمہارے اپنے نفس پر نازل ہوتی ہو اور ہم نے اس کو پیدا کرنے سے پہلے [39] ایک کتاب میں لکھ نہ رکھا ہو۔ [40] ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان کام ہے۔ [41]
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :39
|" اس کو |" کا شارہ مصیبت کی طرف بھی ہوسکتا ہے، زمین کی طرف بھی، نفس کی طرف بھی، اور فحوائے کلام کے لحاظ سے مخلوقات کی طرف بھی۔
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :40
کتاب سے مراد ہے نوشتہ تقدیر۔
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :41
یعنی اپنی مخلوقات میں سے ایک ایک کی تقدیر پہلے سے لکھ دینا اللہ کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔