Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحديد ۵۷:۱۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَٱلۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنكُمۡ فِدۡيَةٞ وَلَا مِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۚ مَأۡوَىٰكُمُ ٱلنَّارُۖ هِيَ مَوۡلَىٰكُمۡۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ
آیت ۵۷:۱۵ کھولیںالغرض، آج تم سے نہ فدیہ (اور نہ بدلہ) قبول کیا جائے گا اور نہ کافروں سے تم (سب) کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ وہی تمہاری رفیق ہے[1] اور وه برا ٹھکانا ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
لہذا آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ اُن لوگو ں سے جنہوں نے کُھلا کُھلا کُفر کیا تھا۔ [26] تمہارا ٹھکانا جہنم ہے، وہی تمہاری خبر گیری کرنے والی ہے [27] اور یہ بدترین انجام ہے
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :26
یہاں اس امر کی تصریح ہے کہ آخرت میں منافق کا انجام وہی ہوگا جو کافر کا ہوگا۔
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :27
اصل الفاظ ہیں ھِیَ مَوْلَاکُمْ ، |" دوزخ ہی تمہاری مولیٰ ہے |" اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ وہی تمہارے لیے موزوں جگہ ہے۔ دوسرا یہ کہ اللہ کو تو تم نے اپنا مولیٰ بنایا نہیں کہ وہ تمہاری خبر گیری کرے، اب تو دوزخ ہی تمہاری مولیٰ ہے، وہی تمہاری خوب خبر گیری کرے گی۔