Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الواقعة ⁦۵۶:۷۸⁩

آیات

  1. فِي كِتَٰبٖ مَّكۡنُونٖ

    آیت ⁦۵۶:۷۸⁩ کھولیں

    جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ایک محفوظ کتاب میں ثَبَت، [38]

سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :38

اس سے مراد ہے لوح محفوظ۔ اس کے لیے |" کتاب مَکْنون |" کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی ہیں ایسا نوشتہ جو چھپا کر رکھا گیا ہے، یعنی جس تک کسی کی رسائی نہیں ہے۔ اس محفوظ نوشتے میں قرآن کے ثبت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کیے جانے سے پہلے وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نوشتہ تقدیر میں ثبت ہوچکا ہے جس کے اندر کسی رد و بدل کا امکان نہیں ہے، کیونکہ وہ ہر مخلوق کی دسترس سے بالا تر ہے۔