Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الواقعة ۵۶:۵۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ
آیت ۵۶:۵۷ کھولیںہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
[22] ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟ [23]
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :22
یہاں سے آیت 74 تک جو دلائل پیش کیے گئے ہیں ان میں بیک وقت آخرت اور توحید دونوں پر استدلال کیا گیا ہے، چونکہ مکہ کے لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعلیم کے ان دونوں بنیادی اجزاء پر معترض تھے اس لیے یہاں دلائل اس انداز سے دیے گئے ہیں کہ آخرت کا ثبوت بھی ان سے ملتا ہے اور توحید کی صداقت کا بھی۔
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :23
یعنی اس بات کی تصدیق کہ ہم ہی تمہارے رب اور معبود ہیں، اور ہم تمہیں دوبارہ بھی پیدا کرسکتے ہیں۔