Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الطور ۵۲:۳۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَمۡ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥۚ بَل لَّا يُؤۡمِنُونَ
آیت ۵۲:۳۳ کھولیںکیا یہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے (قرآن) خود گھڑ لیا ہے، واقعہ یہ ہے کہ وه ایمان نہیں ﻻتے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس شخص نے یہ قرآن خود گھڑ لیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان نہیں لانا چاہتے۔ [26]
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :26
دوسرے الفاظ میں اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ قریش کے جو لوگ قرآن کو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنا تصنیف کردہ کلام کہتے ہیں خود ان کا دل یہ جانتا ہے کہ یہ آپ کا کلام نہیں ہو سکتا، اور دوسرے وہ لوگ بھی جو اہل زبان ہیں نہ صرف یہ کہ اسے سن کر صاف محسوس کرلیتے ہیں کہ یہ انسانی کلام سے بہت اعلیٰ وارفع ہے بلکہ ان میں سے جو شخص بھی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے واقف ہے وہ کبھی یہ گمان نہیں کرسکتا کہ یہ واقعی آپ ہی کا کلام ہے۔ پس صاف اور سیدھی بات یہ ہے کہ قرآن کو آپ کی تصنیف قرار دینے والے دراصل ایمان نہیں لانا چاہتے اسلیے وہ طرح طرح کے جھوٹے بہانے گھڑ رہے ہیں جن میں سے ایک بہانہ یہ بھی ہے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، یونس، حاشیہ 21 ۔ جلد سوم، الفرقان، حاشیہ 12 ۔ القصص، حاشیہ 64 ۔ العنکبوت، حاشیہ 88 ۔ 89 ۔ جلد چہارم، السجدہ حاشیہ 1 تا 4 ۔ حٰم السجدہ، حاشیہ۔ 54 ۔ الاحقاف، حاشیہ 8 تا 10) ۔