Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الذاريات ⁦۵۱:۳۱⁩

آیات

  1. ۞قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ

    آیت ⁦۵۱:۳۱⁩ کھولیں

    (حضرت ابرہیم علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے؟[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ابراہیم ؑ نے کہا ، اے فرستادگانِ الہٰی ، کیا مہم آپ کو درپیش ہے؟[30]

سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :30

چونکہ فرشتوں کا انسانی شکل میں آنا کسی بڑے اہم کام کے لیے ہوتا ہے، اس لیے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ان کی آمد کا مقصد پوچھنے کے لیے خطب کا لفظ استعمال فرمایا۔ خَطْب عربی زبان میں کسی معمولی کام کے لیے نہیں بلکہ کسی امر عظیم کے لیے بولا جاتا ہے۔