Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المائدة ۵:۷۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
كَانُواْ لَا يَتَنَاهَوۡنَ عَن مُّنكَرٖ فَعَلُوهُۚ لَبِئۡسَ مَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ
آیت ۵:۷۹ کھولیںآپس میں ایک دوسرے کو برے کاموں سے جو وه کرتے تھے روکتے نہ تھے[1] جو کچھ بھی یہ کرتے تھے یقیناً وه بہت برا تھا۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
انہوں نے ایک دُوسرے کو بُرے افعال کے ارتکاب سے روکنا چھوڑ دیا تھا، [102] بُرا طرز عمل تھا جو اُنہوں ے اختیار کیا
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :102
ہر قوم کا بگاڑ ابتداءً چند افراد سے شروع ہوتا ہے۔ اگر قوم کا اجتماعی ضمیر زندہ ہوتا ہے تو رائے عام ان بگڑے ہوئے افراد کو دبائے رکھتی ہے اور قوم بحیثیت مجموعی بگڑنے نہیں پاتی۔ لیکن اگر قوم ان افراد کے معاملہ میں تساہل شروع کردیتی ہے اور غلط کار لوگوں کو ملامت کرنے کے بجائے انہیں سوسائیٹی میں غلط کاری کے لیے آزاد چھوڑ دیتی ہے، تو پھر رفتہ رفتہ وہی خرابی جو پہلے چند افراد تک محدود تھی، پوری قوم میں پھیل کر رہتی ہے۔ یہی چیز تھی جو آخر کار بنی اسرائیل کے بگاڑ کی موجب ہوئی۔
حضرت داؤد (علیہ السلام) اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی زبان سے جو لعنت بنی اسرائیل پر کی گئی اس کے لیے ملاحظہ ہو زبور ١٠ و ٥٠ اور متی ٢٣۔